اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معاشرے پر اپنی مرضی مسلط کرنے والے انسانی شعور سے خوفزدہ ہیں ، خواتین کے باے میں رجعت پسندانہ سوچ کو شکست دینے کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں خواتین کی عزت ، احترام اوران کی حفاظت کا درس دیتا ہے جو لوگ معاشرے پر اپنی مرضی اور سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں دراصلانسانی شعور سے خوفزدہ ہیں ۔