• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے مختلف شہروں میں حادثات، 8 افراد جاں بحق

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد چھت اور دیواریں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہنگو کی تحصیل ٹل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 8 ماہ کی بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

صوابی میں بارش کے باعث 2 الگ الگ حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوابی کے علاقے یار حسین میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ لال بیگ ڈھیری کے علاقے میں بارش کے باعث بھوسے کے ڈھیر میں دب کر 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی اور شانگلہ میں 3حادثات میں 4 افراد جاں بحق

ادھر مہمند کی تحصیل پنڈیالی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی چل بسی جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیبر کی تحصیل باڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

میانوالی میں چھت گرنے سے ایک جبک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔

ادھر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات کا شکار ہو کر 17 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: نوشہرہ میں بارش سے چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 79 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 9 مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ بٹگرام، چارسدہ، صوابی اور مردان میں بارش سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، اس امدادی سامان میں ٹینٹس اور چٹائیاں دیگر سامان شامل ہے۔

پی ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ نوشہرہ کے 2 جاں بحق بچوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے، جبکہ بارش سے متاثرہ دیگر اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین