• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان، مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی جس کے باعث اپ ٹریک معطل ہو گیا۔

رحیم یار خان کے ولہار ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی ایک بوگی کا ایکسل ٹوٹ جانے سے بوگی پٹری سے اتر گئی۔

بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ولہار اسٹیشن پر اپ ٹریک معطل ہو گیا، جس کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کو لوپ لائن سے گزارا جا رہا ہے۔

مذکورہ مال بردار ٹرین کی بوگی کا ایکسل راڈ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث بوگی پٹری سے اتری ہے جبکہ پٹری تبدیل کرنے والے کانٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: رحیم یار خان میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

سکھر سے ریلیف ٹرین اور امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر ٹرینوں کو لوپ لائن کے ذریعے روانہ کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین