• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں جے یو آئی کی خواتین کا حیاء مارچ

پشاور میں جے یو آئی کی خواتین کا حیاء مارچ


پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کی خواتین نے حیاء مارچ کیا۔

مارچ میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اسلام نے عورت کو حقوق اور عزت و احترام دیا ہے۔

پشاور پریس کلب کے باہر جے یو آئی (ف) کی خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔

خواتین شرکاء کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ نہیں حیاء مارچ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام عورت کو حقوق اور عزت و احترام دیتا ہے عورت مارچ کرنے والی چند خواتین تمام عورتوں کی نمائندگی نہیں کر سکتیں۔

تازہ ترین