کراچی (سٹاف رپورٹر) ہزارہ یونائیٹڈ نے مارٹا کلب کو شکست دیکر انٹرنیشنل وومن ڈے فٹ بال میچ جیت لیا۔ میچ کے آغاز سے قبل بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کے خلاف ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی۔ میچ میں ہزارہ یونائیٹڈ نے2-0 کی کامیابی حاصل کی۔ رئیس خان، ناصر احمد، جمشید علی خواجہ، فریدہ بشیر، سہیل پرویز، کوچ جلال خان اور ظفر بیگ نے کراچی ویمنز فٹبال کلب کی صدر فہمیدہ ضمیر، صبا خان، ثناء عبید اور دیگر کو خصوصی سرٹیفکیٹ دیئے۔