• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسکواش :ناصراقبال، وقاص، فائزہ،مدینہ ظفر کامیاب

کراچی (سٹاف رپورٹر) نور زمان، ناصراقبال، وقاص محبوب، فائزہ ظفر، آمنہ فیاض، نورالہدی اور مدینہ ظفر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ڈی جی رینجرز جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں جاری ٹورنامنٹ میں مینز مقابلوں میں نور زمان نے محمد حسن راز کو، ناصر اقبال نے سعید عبدل کو، وقاص محبوب نے عبدالقادر کو، ظاہرشاہ نے فیضان خان کو اور فر حان ہاشمی نے ملک عبدالمعز کو باسانی شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ لیڈیز سنگلز میں انعم مصطفی نے مریم ملک کو، آمنہ فیاض نے زینب خان کو، نمرہ اقبال نے فہمینہ عاصم کو، صائمہ شوکت نے الیسہ عمران کو، فائزہ ظفر نے کائنات عامر کو، مدینہ ظفر نے نورالعین کو، کومل خان نے روشنا محبوب کو اور نور الہدی نے ایمن شہباز کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
تازہ ترین