• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی کی پہاڑی تحصیلوں میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی کی پہاڑی تحصیلوں مری ،کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں میں جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سرکاری جنگلات اور ہر قسم کی نجی ملکیتی زمینوں سے درختوں کے کاٹنے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں صداقت علی عباسی ایم این اے نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کرکے تحفظ جنگلات کے قانون میں نجی ملکیتی زمینوں سے درختوں کی کٹائی پر پابندی کے حوالے سے خامیوں کو دور کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کو کہا جس پر ڈی سی راولپنڈی نے فاریسٹ لاء کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری جنگلات کے علاوہ نجی زمینوں سے بھی درخت کاٹنے پر پابندی لگانے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
تازہ ترین