• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایم جمالی میںریونیونوٹیفکیشن کےمطابق مالکانہ حقوق دئیے جائیں‘غلام نبی مری

کوئٹہ (آئی این پی )بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ارکان غلام نبی مری ،حاجی عبدالغفور مینگل اور حیدر بلوچ نے مطالبہ کیاہے کہ 2010ء کے بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کرکے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشیوںکو مالکانہ حقوق دئیے جائیں غیرمنتخب لوگوں کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی میں بھاری بھرکم رقم اور من پسند ریٹس مقرر کرنے کی مذمت کرتے ہیں بی این پی کسی بھی عوام دشمن ،غیر آئینی وغیر قانونی اقدام کے خلاف جدوجہد کریگی رہنمائوں نے کہاکہ 2010ء میں اس وقت کے ارکان اسمبلی وکابینہ نے متفقہ طورپر ڈیرہ مراد جمالی کے الاٹمنٹ کی منظوری دی اور ایم بی آر ،کمشنر وڈپٹی کمشنر نصیرآباد پرمشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے 21مئی2010ء کو نوٹیفکیشن بھی جاری کیاتھا جس میں ڈیرہ مراد جمالی کومختلف زونز میں تقسیم کیاگیاتھا زون اے کمرشل ایریافی فٹ75روپے،زون بی کمرشل ایریا فی فٹ35روپے ،زون سی جو رہائشی علاقہ ہے جس کی پانچ ہزار فٹ اراضی ہے وہ سات جبکہ پانچ ہزار فٹ سے دس ہزار فٹ تک کیلئے فی فٹ 10روپے ریٹ مقرر کئے گئے تھے جس کے تحت لوگ مالکانہ حقوق حاصل کرسکیں گے بیان میں کہاگیاکہ غیرمنتخب لوگوں پرمشتمل کمیٹی من پسند ریٹس کا تعین کررہی ہے رہائشی مکانات کا 7روپے فی فٹ کی بجائے 200روپے فی فٹ اور کمرشل ریٹ اے زون 75روپے ،بی زون کمرشل ایریا کی35روپے کی جگہ ایک ہزار روپے فی فٹ الاٹمنٹ کی عوام دشمن اور غیرآئینی اقدام ہے ۔
تازہ ترین