کوئٹہ (آئی این پی )نیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ارباب غلام ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکہ پشتون سرزمین پر دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے چالیس سال سے پشتون سرزمین پر خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کہ اصل روح کے مطابق عمل درآمد ضروری ہے اس کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نےزخمیوں رسالدار میجر نصیب اللہ خان اچکزئی ‘ تحصیلدار رازق خان میانی سمیت 9افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔