وزیر اعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ خیبر پختونخوا میں انڈر 21 گیمز کا افتتاح کرینگے، وزیر اعظم سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ پشاور کے دوران وزیر اعلیٰ، گورنر اور صوبائی ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلے انڈر21 گیمز میں خیبر پختونخوا کے تمام 35 اضلاع کے 26 ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔