• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗمختلف واقعات میں دو افراد زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد زخمی ہو گئے ۔انیس اللہ ولد عنایت اللہ تھانہ انقلاب کی حدود میں جارہاتھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ادھر تھانہ حیات آباد کی حدود میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے حسن ولد محمد ولی سکنہ ہنگو زخمی ہو گیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین