• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا نام ECL سے نکالنے کیلئے درخواست کی سماعت، فیصلہ محفوظ

مریم نواز کا نام ECL سے نکالنے کیلئے درخواست کی سماعت، فیصلہ محفوظ 


لاہور (نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی درخواست کی سماعت کی ،انکے والد نواز شریف کی درخواست کے ساتھ سننے یا نہ سننے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کی پیشی سے استثنیٰ کی متفرق درخواست منظور کرلی۔عدالت نے ریمارکس دیئےکہ نواز شریف کو توسیع نہیں دی جا رہی تو مریم کو کیسے جانے دیا جاسکتا ہے؟ ایسے میں یہ درخواست کیسے آگے چل سکتی ہے؟ مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے بیان حلفی پر نواز شریف کو جانے کی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین