کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے ساتھ جن صحافیوں کے لڑائی جھگڑ ے ہیں میں ان سے واقف ہوں نہ کبھی ان کی بات کرتا ہوں اور نہ ہی میرے ساتھ بات ہوئی ہے‘ میں تمام چینلز کے ساتھ صلح چاہتا ہوں جن میں جیو اہم ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیو کی خصوصی نشریات میں میزبان شہزاداقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم آپ کے چینل (جیو)سے متفق نہیں ہیں‘ انہیں کہتا ہوں میں ملاتا ہوں وہ کہتے ہیں میں مل چکا ہوں لیکن مسئلہ حل نہیں ہوتا، پی ٹی آئی جب جیو سے سخت ناراض تھی میں اس وقت بھی آپ کے ساتھ پروگرام کررہا تھا ، صرف ایک شخص کے ساتھ پروگرام نہیں کررہا تھا ‘عمران خان مجھے طعنہ دیتے ہیں کہ تم اپنی ذات کے ہٹ ہونے پر کہتے ہو یہ نہیں ہوسکتا تو یہ ملک و قوم کو ہٹ کرتے ہیں‘میں انہیں کہتا ہوں کہ بہتری کے حالات پیدا کرنے چاہئیں، میرے استاد کہتے تھے کہ صحافی، میوزیشن، فزیشن، ٹیکنیشن، جرنیل اور میڈیا پرسن جیسے دس بارہ لوگوں سے کبھی نہیں لڑنا چاہئے چاہے وہ آپ کو کتنا نقصان پہنچادیں،میں اس وقت صرف جیو کی با ت کررہا ہوں۔