• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاموشی کی وجوہ ہیں، مریم نواز 4ماہ بعد منظر عام پر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) مریم نواز 4چار کی ماہ خاموشی کے بعد منظر عام پر آ گئیں ہیں۔ 

جمعرات کو وہ نیب سے رہائی پانے والے مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان اور احسن اقبال کے گھر گئیں اور انکے خاندانوں کو مبارک باد دی.

 صحافی کے استفسار کہ ’’کیا آپ خاموشی توڑیں گی‘‘ پر مریم نواز نے مسکراتے ہوئے جوابی سوال کیا کہ اگر میں بولوں تو کیا میڈیا مجھے دکھائے گا ؟،

 مجھے میڈیا پر دکھانے پر پابندی ہے، خوف کا یہ عالم ہے کہ مجھ سے زیادہ میڈیا پابندیوں کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہے، مجھے میڈیا سے ہمدردی ہے، میڈیا جو دکھانا چاہتا ہے وہ دکھا نہیں سکتا.

 ماضی میں میڈیا پر اتنا برا وقت نہیں آیا ،انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی تجربات کرلیں نواز شریف نے ہی واپس آنا ہے ،میری خاموشی کی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین