• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا نہیں، کورونا کے ساتھ جنگ کریں، احسن اقبال


رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا کےسب سےبڑے سربراہ کوگرفتار کرکےاسلام آباد ہائیکورٹ کےفیصلےکی دھجیاں اڑا دیں،آپ کو میڈیا نہیں کورونا کے ساتھ جنگ کرنا چاہیے تھی۔

احسن اقبال نےایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے جنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا آنکھیں کھول کر مقابلہ کرنا چاہیے، وزیرکہتےہیں برطانیہ نےکوئی اسکول بند نہیں کیا، برطانیہ نےتوپوراایکشن پلان تیارکیا ہے، آپ نےکیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ حکومت نےکتنی سہولیات فراہم کیں،کیا ایمرجنسی ڈکلیئرکی گئی؟ ایوان کےارکان نےگواہی دی ہےکہ بیرون ملک سے آئے ہیں مگرکوئی اسکرننگ نہیں،فوری طور پر کورونا ایشو پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک آپ لوگوں کو نہیں بتاسکے کہ لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں، سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک اجتماعات جمعہ پرہدایات جاری کرچکےہیں، آج جمعےکا دن ہے، کیا ہم نےاس حوالےسےکوئی ہدایت جاری کی؟

احسن اقبال نے کہا کہ کیا ہم نےشادی کی تقریبات کےحوالے سےکوئی احتیاط برتی؟ابھی تک کچھ نظر نہیں آتا کہ حکومت نےکوئی اقدام اٹھایا ہو؟

ہم نے کورونا سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس 10مارچ کو جمع کرایا،اس کی بجائےغیر اہم توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا میں رکھ دیےگئے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کے تیر چلاتے ہوئےکہا کہ اس حکومت نےڈینگی،ٹڈی دل، آٹا، چینی بحران پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی، قومی اسمبلی کےایجنڈے میں کورونا وائرس پر ہمارا توجہ دلاو نوٹس شامل نہیں کیاجارہاہے،عمل کاوقت ہے، نیشنل ایکشن پلان بنائیں اوراس کے مقابلے کے لیے پوری قوم کو تیار کریں، حکومت ٹوئٹ کرکے سمجھتی ہےکہ مسئلہ حل ہوجائے گا، ٹوئٹ سے حکومتیں نہیں چلتیں۔

تازہ ترین