• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: حکومت کا مغربی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس: حکومت کا مغربی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ


قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے دو ہفتوں کے لیے مغربی سرحدیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برادر ملکوں کے بہترین مفاد میں کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 مارچ سے ابتدائی طور ضر اگلے دو ہفتوں کے لیے افغانستان اور ایران سے ملحقہ سرحدیں بند رہیں گی۔

نوٹیفیکیشن آئی جیز ایف سی کو ارسال کردیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اللّٰہ کا کرم ہے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کنٹرول میں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرحدوں کو اگلے 15 روز کے لیے بند کیا جارہا ہے جبکہ رائے ونڈ کے اجتماع کو بھی مختصر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین