• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا جبکہ کورونا کے ٹیسٹ بڑھانے اور وائرس کے مقابلے کے لیے 50 ارب ڈالر کے فنڈز بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے تمام ریاستوں کو کورونا وائرس سے متعلق ایمرجنسی سینٹرز بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے سیکریٹری صحت کو کورونا وائرس کو روکنے اور مریضوں کے علاج کے لئے تمام اختیارات استعمال کرنے کا اختیار بھی دیدیا۔

اس وقت امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوچکی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔

تازہ ترین