کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو اپنا آخری میچ ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس شکست سے سبق سیکھ کر ملتان سلطانز کیخلاف آخری میچ میں بھرپور انداز میں کم بیک کرکے فائنل فور میں اپنی جگہ پکی کریں گے۔ کراچی کا وکٹ ایسا نہیں تھا کہ اس پر ایک سو اسی سے زائد رنز بنتے، اگر شروع میں شرجیل خان کا کیچ پکڑ لیتے تو کہانی مختلف ہوسکتی تھی۔ شاہین کی انجری کے حوالےسے لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ان کو پہلے بھی ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کھلایا گیا تھا،فیلڈنگ کے دوران ڈائیو لگانے کے بعد انہیں دوبارہ تکلیف ہوئی جس کا اب جائزہ لیا جائے گا۔