• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کرونا وائرس سے متعلق منفی پراپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوام کرونا وائرس کے حوالے سے کسی منفی پراپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، احتیاطی تدابیر اپنا کر کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے، ملتان میں 6 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ، 120 بیڈز کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے مختص کئے جاچکے ہیں، یہ بات کمشنر ملتان شان الحق نے کرونا وائرس کی روک تھام بارے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتالوں اور ائیرپورٹ کے ہنگامی دورہ کے موقع پر کہی، انہوں نے کہا کہ میڈیکل ماسک کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انھوں نے مزید کہا ہے کہ پبلک پوائنٹس پر احتیاطی تدابیر واضح آویزاں کی جاچکی ہیں۔
تازہ ترین