پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اتوار کو اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی آج صبح نجی اسپتال میں کورونا وائرس اسکریننگ کرائی گئی اور تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
ملتان سلطان ٹیم کے چار کھلاڑی اور چار آفیشلرز کو سخت سیکورٹی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ہی واقع نجی اسپتال لایا گیا۔ جہاں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں اور ملتان سلطانز آفیشلز کی کورونا اسکریننگ کی گئی جس کے بعد کھلاڑی واپس ہوٹل روانہ ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کھلاڑی اور آفیشلز کورونا اسکریننگ میں کلیئر قرار دیے گئے ہیں۔