وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ،عید الفطر تک تمام جلسے منسوخ کردیے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہاکہ پاکستان میں کوروناوائرس کی وبا تاحال قابو میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے عذاب سے بچنے کےلیے اللہ کے سامنے سربہ سجود ہوں ، حکومت نے اجتماعات پر پابندی لگادی ہے، تمام جلسے عید الفطر تک منسوخ کردئیے گئے۔
وزیردفاع نے کہاکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے معیشت متاثر ہوچکی ہے، ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔