ملتان(سٹاف رپورٹر)کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے ملتان پولیس کی طرف سے تمام دفاتر، تھانوں، پولیس لائنز اور دیگر اہم مقامات پر بینرز آویزاں کر دئیے گئے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ربنواز تُلہ نےکہا کہ تھانوں اور دفاتر میں تعینات تمام پولیس افسران اور اہلکار اپنی جیب میں سینیٹائزر رکھیں اور ایک دوسرے سے مصافہ کرنے گلہ ملنے سے اجتناب کریں۔