• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ڈیوٹی سے انکار پر 13ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے 13ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان کی جانب سے چیف سیکرٹری کے نام لکھے گئے مراسلے میں ہزار گنجی میں پی سی ایس آئی آر میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

مراسلے میں کی گئی سفارش کے مطابق بیڈا یکٹ کے تحت چار لیڈی اور 9 میل ڈاکٹروں کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔

تازہ ترین