وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی کورونا پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط، مؤثر ردعمل کی رہی ہے۔
فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس سے متعلق حکومتی پالیسی پر کہا ہے کہ حکومت کی کورونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط اور اس کے نتیجے میں آنے والا ردِ عمل مؤثر سے متعلق رہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس عالمی وباء کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
فوواد چوہدری نے اپنےٹوئٹ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق دعا کرتے ہوئے لکھا کہ خدا مدد کرے گا انشااللّٰہ۔