• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پاکستان سپر لیگ فائیو کے سلسلے میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے آج میچ کے لیے دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں۔

پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج انتیسواں میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز بمقابلہ  لاہور قلندرز کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں جبکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے قدامات کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں آنے والوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جبکہ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

داخلی دروازوں پر خطرناک عالمی وبا کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے لیے ہدایت نامہ چسپاں کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین