• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ وائرس میں مبتلا


کورونا وائرس نے کسی کو بھی نہیں بخشا، امیر، غریب، چھوٹا بڑا سب کورونا کے نشانے پر ہیں تاہم اب اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بچ گئے، ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا۔

امریکی نائب صدر پنس اور اہلیہ بھی ٹیسٹ کرانے کےلیے تیار ہوگئے ہیں۔

ترانوے سال کی ملکہ بر طانیہ بھی خوف محسوس کرنے لگیں،ملکہ بر طانیہ بکنگھم پیلس چھوڑ کر ونڈسر کاسل منتقل ہوگئیں۔

کورونا وائرس سے یورپی ممالک میں صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے دُنیا کے 151 ممالک میں اب تک 5835 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں اور کورونا بیماری میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہزار ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اسپین میں ایک ہی روز میں 63 اموات ہوگئی ہیں جبکہ 12سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا کی وجہ سے اسپین میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا سے یورپی ممالک میں صورتحال بےقابو

اسپین میں 15 دنوں کے لیے ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے جبکہ عوام کو غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فرانس میں مزید 12 اموات ہوچکی ہیں اور اب کورونا کے 8 سو کیسز ہوگئے ہیں جبکہ فرانس کے تفریحی مقامات اور ریستوران بند کردیے گئے ہیں، فرانس میں شہریوں کو اندرون ملک بھی غیر ضروری سفر سےگریز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین