• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی صحت پر سوالات اٹھتے ہیں، اعتزاز احسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی اس وجہ سے شکوک بڑھتے تھے، میں نے نواز خاندان سے معذرت اپنے دل کی سچائی کی وجہ سے مانگی تھی، نواز شریف کی صحت پر بہت سے سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے میاں برادران کی برٹش اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کے متعلق کہا کہ یہ میڈیا پر آیا ہے،
اُن کی طرف سے اس کی تردید نہیں ہوئی اُن سے ملنے کا مقصد رعایت لینا ہوسکتا ہے۔ بینظیر بھٹو بھی ملتی رہی ہیں جلاوطنی میں اور جو جلا وطن ہوتے ہیں اُن کو آکر اسٹیبلشمنٹ خود بھی ملتی ہیں، بینظیر بھٹو بیماری کے بہانے کرکے نہیں گئی تھیں کہ آپ کچھ اور کر ہی نہیں سکتے جب آپ بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہوں اورملاقاتیں کریں اسٹیبلشمنٹ سے تو شک تو ہوتا ہے۔ نواز شریف کا طرز عمل اور مصروفیت یہ بتاتی ہے کہ ان کے حوالے سے جو لیب رپورٹس اور ڈاکٹروں کی رائے دی گئی وہ درست نہیں ہوگی۔ مجھے نہیں پتہ کس نوازشریف کی رپورٹس میں ردوبدل کیا لیکن ان کو دیکھ کر محسوس تو ہوتا ہے کہ جو کنڈیشن ان کی بتائی جاتی تھی وہ نظر نہیں آتی اگر ویسی ہی حالت ہوتی جیسے بتائی جارہی تھی تو وہ اسپتال میں ہوتے اللہ انہیں صحت دے ۔
تازہ ترین