• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام، 6اضلاع میں ادویات کی مفت تقسیم

پشاور(نامہ نگار)صوبائی محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلمپنٹ (توسیع) خیبرپختونخوا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل لائیوسٹاک کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق سکیم ’’کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان صوبے کے چھ اضلاع میں مال مویشوں کی بیماریوں کی مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کے چوتھے فیز کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ان اضلاع میں ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، سوات ، بونیر ، شانگلہ اور کوہستان کے تمام مویشیوں بشمول بھیڑ ، بکریوں اور مرغیوں کے مہلک وبائی امراض جسے گل گھوٹھو، انتڑیوں کا زہر ، نمونیا اور رانی کھیت کے خلاف ٹیکہ جات ، اندرونی کرموں کے خاتمے کے لئے ادویات کے علاوہ مذکورہ جانوروں میں کیڑوں سے متعلق علاج معالجہ کی مفت خدمات و سہولیات مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر فراہم کئے جارہے ہیں ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد کمال نے تمام کسانوں سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ بالا سرگرمیوں میں محکمہ کے عملے سے بھر پور تعاون کریں دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھاکر صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
تازہ ترین