• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزر کتنا فائدہ مند؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہینڈ سینیٹائزر سے زیادہ پانی اور صابن زیادہ مؤثر ہیں۔ 

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک دُنیا کے 151 ممالک میں پھیل چکا ہے، اِس وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 167,572 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6,456 افراد ہلاک ہوئے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے اِس عالمی وبا سے بچنے کے لیے کافی احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن میں سب سے ایک اہم تدبیر یہ ہے کہ بار بار اپنے ہاتھوں کو دھویا جائے اور بہتر طریقے سے سینیٹائز کیا جائے۔

عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق اگر آپ کورونا وائرس سے بچناچاہتے ہیں تو اِس کے لیے آپ کو چاہیے کہ آپ بار بار اپنے ہاتھ صابن یا پانی سے دھوئیں اور کوشش کریں کہ ایسے شخص سے دور رہیں جس کو کھانسی یا نزلہ زکام ہو کیونکہ یہ وائرس چھینک کی وجہ سے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران میں کورونا سے مزید 113 افراد ہلاک ، تعداد 724 ہوگئی

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق  ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو صاف کرنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر سے زیادہ پانی اور صابن زیادہ مؤثر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹائزر اُس طرح سے ہمارے ہاتھوں کے جراثیم کو نہیں مِٹا سکتا جیسے صابن یا ہینڈ واش مِٹا سکتے ہیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر آپ سفر میں ہیں تو آپ اپنے ہاتھوں کو صاف کرنے کے لیے سینیٹائزر کا استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ سفر کے دوران پانی اور صابن میسر نہیں ہوتا لیکن اگر آپ گھر میں ہیں یا کسی ایسی جگہ پر ہیں جہاں آپ کے پاس صابن اور پانی ہو تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے ہاتھ صاف کرنے کے لئے صابن کو ترجیح دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آپ کسی مریض کے پاس جارہے ہیں یا پھر کسی چیز کو ہاتھ لگا رہے ہیں تو اُس صورت میں لازمی ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ سینیٹائزرز اچھی کمپنیوں کے ہوتے ہیں جو ہمارے ہاتھوں سے تمام جراثیم کا خاتمہ کردیتے ہیں لیکن کچھ غیر معیار ی سینیٹائزر ز ایسے بھی ہوتے ہیں جو مکمل طور پر جراثیم کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوتے۔

سینیٹائزر استعمال کرتے وقت اِن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:

  • لازمی ہے کہ سینیٹائزر استعمال کرنے سے پہلے آپ کے ہاتھ خشک ہوں۔
  • سینیٹائزر کے استعمال کے بعد آپ اپنے ہاتھ نہ دھوئیں۔
  • جب آپ سینیٹائزر استعمال کریں تو لازمی ہے کہ وہ آپ کے ہاتھوں میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔
تازہ ترین