• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے پیش نظر سپریم کورٹ میں حفاظتی اقدامات

اسلام آباد، کورونا وائرس کے پیش نظر سپریم کورٹ میں حفاظتی اقدامات کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنی دے دیا گیا ہے اور تمام ملازمین کو ماسک پہننے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

چین یا دیگر متاثرہ ممالک سے سفر کرنے والے ملازمین کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نےصفائی عملے کو سپریم کورٹ کی عمارت کو جراثیم سے پاک کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

سر کلر کے مطابق ججز کو پیپر ورک دینے والے ملازمین کو پہلے ہاتھ صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین