• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

لاہور کے بعد ملتان میں بھی کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی، اس طرح پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2 ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کا متاثرہ شخص تفتان کے قرنطینہ سینٹر میں 14 دن گزار کر جنوبی پنجاب کے 800 سے زائد افراد کے ساتھ ڈیرہ غازی خان کے کورونا سینٹر پہنچا تھا۔


ملتان میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عطاالرحمان کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی میں قائم کورونا کیئر سینٹر دو روز قبل تفتان سے 800 سے زائد افراد کو لایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں 3 افراد کو کورونا وائرس کے شبے میں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام بھجوائے گئے۔

ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق لیہ کے رہائشی 44 سالہ شخص کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگر دو مریضوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

تازہ ترین