• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور سیکرٹریٹ سرائیکی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہوگا، یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے پیپلز پارٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنانے کا اعلان سرائیکی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی اس کو مسترد کرتی ہے، اس موقع پر رئیس الدین قریشی، اللہ بخش بھٹہ، شہباز ڈوگر ، ایم سلیم راجہ اور دیگر بھی موجود تھے، پارٹی رہنمائوں نے سابق وزیراعظم کو ان کے صاحبزادے سید علی قاسم گیلانی کی شادی کی مبارکباد بھی دی۔
تازہ ترین