• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری سرگرمیاں بند ہوئیں تو معیشت متاثر ہو گی، تیمور سلیم جھگڑا

خیبر پختون خوا کے وزیرِصحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اگر کاروباری سرگرمیاں بند ہو جائیں تو یقیناً معیشت بھی متاثر ہو گی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ اگر کاروباری سرگرمیاں بند کریں گے، تو پھر ان کی مدد کا بھی سوچیں گے۔

انہوںنے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر غور کیا گیا، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی اقدامات پر مؤثر انداز میں عمل درآمد ہو۔

وزیر صحت کے پی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق دیگر ممالک کے اقدامات کو بھی دیکھ رہے ہیں، 15 کورونا مریضوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: اٹھارہویں ترمیم بہترین قانون سازی ہے، تیمور سلیم جھگڑا

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری طبقے سے بھی مدد حاصل کریں گے، کم سے کم نقصانات کے حامل فیصلوں کو ترجیح دیں گے، کورونا وائرس سے متعلق ساری دنیا مشکل فیصلے کر رہی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے، اسکولوں کی بندش سے 50 فیصد ملازمین گھر پر ہیں۔

تازہ ترین