ملتان( ٍسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیرصنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی آج ملتان پہنچیں گے ، وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب، دو شعبوں مکینیکل انجینئرنگ اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کریں گے،اس دوران ایچ او ڈی فیکلٹی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ اور وائس چانسلرڈاکٹر اختر علی کالرو ان کے ساتھ میٹنگ کریں گے،جبکہ رجسٹرار انجینئر نصر اللہ خان بابر بریفنگ دینگے ۔