• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائداثاثہ جات کیس ،خورشید شاہ نےنیب تحقیقاتی ٹیم کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں نیب کی طرف سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے قیام کیلئے جاری احکامات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ سلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ایک بار تفتیش مکمل کر چکا تھا ، بدنیتی سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں رضا ربانی اور سلیم اسلام انصاری کے ذریعے دائر درخواست میں چیئرمین نیب اور جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ایک قانون پسند اور پرامن شہری ہے ۔
تازہ ترین