• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ڈبلیو ایچ او کا عوام کو ’سیف ہینڈ چیلنج ‘


عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا نام ’سیف ہینڈ چیلنج ‘ ہے، اس چیلنج کے مطابق صابن، ہینڈ واش، الکوحل بیسڈ ہینڈ سینیٹائزر سے بار بار اپنے ہاتھوں کو دھونا اور صاف رکھنا ہے ۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے عوام کو ’سیف ہینڈ چیلنج ‘ دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہاتھ دھونے کا درست طریقہ بھی بتایا گیا ہے، اس چیلنج کا مقصد لوگوں میں ہاتھوں کو جراثیم کش اور صاف رکھنے کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا کن چیزوں پر کتنے دن زندہ رہتا ہے ؟

ڈبلیو ایچ او سمیت تمام طبی ماہرین عوام سے پر زور اپیل کر رہے ہیں کہ اس عالمی وبا سے لڑنے کا واحد حل پانی اور صابن سے بار بار 2 منٹ تک ہاتھ دھونا ہے جبکہ خود کو دوسروں سے دور ر کھنا، ماسک کا استعمال کرنا، چہرے کو نہ چھونا، بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلنا، سفر نہ کرنا، چیزوں کو کم سے کم چھونا شامل ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں چین سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 168 ممالک متاثر ہو چکے ہیں جس کےنتیجے میں دنیا بھر میں ساڑھے 8 ہزار اموات ہو چکیں ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد کورونا وائرس سے متاثر مریض ہیں ۔

یہ بی پڑھیے: امریکا اور یورپ کورونا سے نمٹنے میں ناکام، ایک روز میں 741 اموات

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سوا 8 ہزار افراد ہلاک

کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس وقت ساری دنیا اقدامات کر رہی ہے ، اس وائرس سے بچنے کے لیے امریکا اور یورپین مما لک جیسے ترقی یافتہ ممالک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

امریکی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس مختلف چیزوں کی سطح پر کئی دن تک موجود رہ سکتا ہے ، کورونا وائرس پلاسٹک پر 2 سے 3 دن، گتے پر 24 گھنٹے اور تانبے کی سطح پر چار گھنٹے تک بر قرار رہ سکتا ہےمگر اس سے بچاؤ ممکن ہے ۔

تازہ ترین