سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ان کے والد میاں نواز شریف موجودہ صورتحال میں اپنی محبوب قوم کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ نواز شریف نے مجھ سے کہا ہے کہ اُن کے جذبات براہ راست پاکستانی عوام تک پہنچاؤں۔