• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مزید 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 245 ہوگئی۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صحتیاب مریض کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ متاثر مریض کا آئسولیشن میں رکھنے کے بعد ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹو آیا، مریض کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 448 ہوگئی ہے، کراچی 245،  پنجاب میں 78، بلوچستان میں 81، خیبرپختونخوا میں 23، گلگت بلستان میں 13، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے، آج مزید 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد تعداد 81 ہوگئی ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج کیلئے آئسولیش رومز میں منتقل کیا گیا ہے۔

کورونا کے خلاف پاک فوج کا پلان تیار

پاکستان کی مسلح افواج کی میڈیکل فیسلیٹیز نے ملک میں جاری کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیارکرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر ستار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مسلح افواج سول اداروں کے ساتھ مل کر ہر کوشش اور تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے، جہاں ضرورت ہے وہاں قرنطینہ کے لیے بھی مدد کی جارہی ہے۔

متاثرین کی تعداد بغیر تصدیق آگے نہ پھیلائیں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اس سے متعلق تصدیق کیے بغیر معلومات کو آگے نہ پھیلائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 326 ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ طب کے شعبے میں تعاون کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان بات چیت جاری ہے، چین نے جس طرح اس وبا کو روکا ہے اس سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین