• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر پنجاب کے جوڈیشل افسروں کو تبدیل کر دیا ہے۔

تبدیل کیے جانے والے ججزز میں شریف خاندان کے ارکان کے خلاف مقدمات پر سماعت کرنے والے جج بھی شامل ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 48 سیشن اور سات سول ججوں کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

تبدیل ہونے والوں میں احتساب عدالت لاہور کے دو ججز بھی شامل ہیں۔

جیو جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، بھتیجوں حمزہ شہباز اور یوسف عباس  کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت کرنے والے جج چوہدری امیر محمد خان کو تبدیل کر کے سیشن جج جھنگ مقرر کیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت کے دوسرے جج خلیل احمد ناز کو سیشن جج راجن پور لگایا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اشتر عباس کی جگہ بہادر خان کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ مقرر کردیا ہے۔

تازہ ترین