• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ، خورشید شاہ کیخلاف نیب کیJIT کا نوٹیفکیشن معطل، تحقیقات سے روکدیا

اسلام آباد ہائی کورٹ، خورشید شاہ کیخلاف نیب کیJIT کا نوٹیفکیشن معطل، تحقیقات سے روکدیا


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو تحقیقات سے روک دیا ہے، فاضل عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نیب کا تفتیشی افسر چاہے تو وہ ملزم سے تفتیش کر سکتا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب ریفرنس فائل کرے یا نہ کرے ؟عبوری ریفرنس کیوں دائر کیا جاتا ہے؟ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعرات کے روز خورشید شاہ کی درخواست کی سماعت کی تو ان کی جانب سے میاں رضا ربانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نیب آرڈی نینس میں جے آئی ٹی بنانے کی کوئی شق موجودہی نہیں ہے لیکن میرے موکل کے خلاف مقدمہ میں ایف آئی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ نیب نے ان کے موکل کے خلاف یہ ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں داخل کیا ہے ۔ بعد ازاں فاضل عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین