ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نائب صدر طاہر علی قریشی،فنانس سیکرٹری احسان علی گل اورلائبریری سیکرٹری فرزانہ کوثر رانا نے کہا ہے کہ محمد قاسم خان کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بننا جنوبی پنجاب کے لئے تاریخی اعزاز ہے۔ تقریب میں سابق صدر ہائیکورٹ بار حبیب اللہ شاکر،اختر سندھو،عمیر رزاق بھٹی،رفیع رضا، احمد طاہر چوہدری، ذوالفقار علی شاہ اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔