• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کے 151سمیت سندھ میں 238 کورونا مریض ہیں، سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 238 مریض ہیں، جن میں سکھر کے 151 مریض بھی شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 86 مریض کراچی سے، جبکہ ایک حیدر آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ کراچی کے 2 مریض اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کے اہلِ خانہ کی امداد کے لیے سندھ حکومت لائحہ عمل بنا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کو امداد پہنچانے کے 2 آپشنز زیرِ غور ہیں یا تو انہیں راشن پہنچائیں یا نقدی دیں، مزدور طبقے کو امداد فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے حفاظت، لاہور کی شاہراہوں پر کلورین اسپرے

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 245 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 447 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 78،بلوچستان میں 81، خیبر پختون خوا میں 23، گلگت بلتستان میں 12 جبکہ آزا د کشمیر میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے ۔

تازہ ترین