لاہور (این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کورونا سے بچا ئو کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی اور اس کا پہلا اجلاس 24مارچ کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی قائم کی ہے جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی میں جسٹس عاطر محمود، جسٹس اسجد جاوید، سیشن جج لاہور اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری شامل ہیں۔کمیٹی کورونا وائرس سے بچائو، عدالتی انتظامات اور پنجاب بھر کی عدالتوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری صحت اور آئی جی پنجاب شرکت کرینگے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ بھی کرونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کے بارے میں درخواستوں پر سماعت کریگا۔