معروف اداکارہ سجل احد میر نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال ہمارے ہاتھ میں ہے، ہمیں مل کر اِس وبا کو شکست دینا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سجل احد میر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔
سجل احد میر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے ماسک پہنا ہوا ہے اور سجل کے ہمراہ اُن کے شوہر احد میر اور دیور بھی ہیں۔
سجل احد میر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’صورتحال ہمارے ہاتھ میں ہے، کورونا ایک خطرناک وبا ہے، وقت مشکل ہے مگر یاد رکھیں ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ‘
اداکارہ نے لکھا کہ’اِس وبا کا آسان حل یہ ہے:‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم یہ یقین کر سکتے ہیں کہ ہم مل کر اِس دوزخ جیسی وبا کو شکست دیں گے۔‘
سجل احد میر نے اپنی اِس پوسٹ میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے BreakTheChain، SaveTheWorld ، KillCorona ، Covid19 ، StayHome اور StaySafe۔
واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے جو کہ آج سے 15 روز تک جاری رہے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک گیرلاک ڈاؤن سے انکار کردیا ہے۔