تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی ایڈوبی نےایک جدید ایپ تیار کی ہے ،جس میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی صلاحیت کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔اسے ’’فوٹو شاپ کیمرے‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس ایپ کی مدد سے اُسی وقت تصاویر کی ایڈیٹنگ اور کراپنگ کی جاسکے گی ۔اور یہ صرف مصنوعی ذہانت کی وجہ سے ہی ممکن ہے کہ آپ ہاتھوں ہاتھ ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں ۔گر چہ اس طر ح کی متعدد ایپس موجود ہیں لیکن ایڈوبی نے اس میں بعض اہم خواص بھی شامل کیے ہیں ۔
کمپنی کے مطابق یہ سافٹ وئیر ازخود تصویر دیکھ کر اس کے تقاضوں کوجان سکے گا اور اس کی تھوڑی بہت ایڈیٹنگ کرسکے گا ۔اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایڈیٹنگ سے پہلی والی تصویر کی کاپی بھی رکھے گی ،تا کہ ایڈیٹنگ کے بعد اس کا موازنہ کیا جاسکے ۔ماہرین کے مطابق بہت جلد یہ ایپ عوام کے لیےایپ اسٹور پر پیش کردی جائے گی ۔