• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس ترقی یا فتہ دور میں سائنس داں حیران کن چیزیں منظر ِعام پر لا رہے ہیں۔ اس ضمن میں ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھنے میں مدد دینے والا اسمارٹ بینڈ تیار کیا ۔یہ بینڈ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔اس کو واشنگٹن کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے بنایا ہے ،اس کو’’دی ایموٹچ بینڈ ‘‘ کانام دیا گیا ہے ۔یہ باربار چہرے پر ہاتھ لگنے کے بعد خبر دار کرتا ہے۔ویسے تو یہ بینڈ چہرے کے بال اور خشک جلد کو اکھیڑنے اور ناخن کترنے جیسی عادات کو چھوڑنے میں مدد کے لیے بنا یا گیا تھا لیکن واشنگٹن میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے بعد کمپنی نے اسے ہاتھوں کو چہرے سے دور رکھنے کے لیے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ۔ 

اس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے پہننے والا شخص جیسے ہی چہرے کو چھوئے گا یہ ڈیوائس اسے خبر دار کردے گی۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون سے بھی منسلک ہو سکتا ہے اور اس کے علاوہ بلیو ٹوتھ کنیکشن اور فون سے منسلک ہوئے بغیر بھی قابل استعمال ہے ،تاہم فون سے منسلک ہونے کی صورت میں استعمال کرنے والے اس بات کا اندازہ کرسکتے ہیں کہ انہیں کتنی بار اپنے چہرے کو ہاتھ لگایا اور اس ریکارڈ سے چہرے کو چھونے کی عادت چھوڑنے یا کم کرنے میں یہ مدد گار ثابت ہوگا ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین