• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے خطرے سے دسمبر میں خبردار کردیا تھا، سابق ایرانی وزیر صحت

تہران (جنگ نیوز) ایران کے سابق وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ دسمبر سے ہی ملک میں سینئر عہدیداروں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے خبردار کر دیا تھا تاہم انہوں نے مثبت جواب نہیں دیا۔ ہاشمی نے انسٹاگرام پر اپنی تحریر میں ایرانی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے ملک میں جان لیوا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں "بدترین بد انتظامی" کا مظاہرہ کیا۔ اس کے نتیجے میں کرونا ایک وبا بن کر پھیل گیا۔ ہاشمی کے مطابق وہ گذشتہ دسمبر بلکہ نومبر کے اواخر سے ہی کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے خبردار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ " میں نے اس وبا پر روک لگانے کے واسطے ایرانی صدر سمیت ملک میں سینئر ذمے داران کو تجاویز ارسال کیں"۔ 

تازہ ترین