• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔

 اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم ايک اچھی قوم بن کر دکھائيں، لوگوں کی مدد کريں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کريں۔

ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کےلیے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ہے جن کےلیے راشن کا انتظام کیا گیا ہے

تازہ ترین