کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے تمام کالجز اور اسکولوں کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں پہلے سے پانی جیسی سہولیات میسر نہیں وہاں کرونا وائرس کے وباء سے متاثرہ افراد کاکیسے علاج کیا جا سکتا ہے ،کوئٹہ شہر میں سینکڑوں پرائیویٹ ہسپتال ہیں جن میں مریضوں کے لیے کافی جگہ وینٹی لیٹرز آکسیجن، آئی سی یو سمیت تربیت یافتہ اسٹاف اور ڈاکٹر زموجود ہیں اور یہ تمام ہسپتال شہر کے وسط میں واقع ہیں اب جب لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیاہے تو ان تمام ہسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لیا جائے اور ان کو کرونا وائرس کے قرنطینہ سنٹر قرار دیا جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ تفتان میں کرونا کو روکاجاسکتا تھا لیکن حکومتی نااہلی اور لاپروائی کے باعث یہ کوئٹہ اور پھر پورے ملک میں پھیل گیا۔