خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق یونین کونسل منگا میں 46 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے39 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔
تیمو سلیم کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے پہلے مریض کا تعلق بھی یونین کونسل منگا سے ہی تھا۔
وزیر صحت خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیے۔